اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی دلی مراد پوری عدالت نے کپتان کو بڑا ریلیف دیدیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد دہشتگردی عدالت نےعمران خان کی ضمانت میں28 نومبر تک توسیع کردی۔طبی رپورٹ طلب۔احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج ہے۔

اسلام آباد(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ان کی طبی رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے پر کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔ عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر سماعت میں حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کی مکمل میڈیکل رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے کی، جہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رائے تجمل حسین لاٹی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ گولیاں لگنے کے باعث عمران خان شدید بیمار ہیں، اس لیے پیش نہیں ہو سکے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…