جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹیسٹ رینکنگ ‘ یونس نے چھٹی پوزیشن پرقدم مضبوطی سے جمالیے

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک)نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی پلیئرز کی پوزیشنز میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، تجربہ کار یونس خان نے چھٹی پوزیشن پر قدم مضبوطی سے جمالیے، بولنگ میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کا نمبر چوتھا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ میں پاکستانی یونس خان کی چھٹی پوزیشن برقرار رہی،اسٹیون اسمتھ پہلے، ابراہم ڈی ویلیئرز دوسرے اورجوئے روٹ تیسرے نمبر پربراجمان ہیں، بھارتی کرکٹرچتیشور پجارا پہلی بار ٹاپ 20 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے،سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں 145رنز ناٹ آو¿ٹ بنانے والے پجارا ایک ہی جست میں 4 درجے کی چھلانگ لگاکر20ویں نمبر پرفائز ہوئے، کپتان کوہلی ٹیم کی فتح کے باوجود ایک درجے تنزلی سے11ویں نمبر پر چلے گئے۔روہت شرما 2 درجے ترقی ملنے پر 48ویں نمبر پر پہنچے، ایشون نے ترقی کے پانچ زینے طے کرکے 50 ویں پوزیشن ہتھیالی، امیت مشرا بھی یکدم 56 درجے کی چھلانگ کر91ویں نمبر پر فائز ہوگئے،سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے6 درجے تنزلی کے بعد 38ویں نمبرپر چلے گئے، بولنگ میں ڈیل اسٹین کی حکمرانی قائم و دائم ہے، اسٹورٹ براڈ دوسرے، ٹرینٹ بولٹ تیسرے اور پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ چوتھے درجے پررہے۔جیمزاینڈرسن پانچویں، مچل جونسن چھٹے، ورنون فلینڈر ساتویں، ایشون آٹھویں ، رنگانا ہیراتھ نویں اور ٹم ساو¿تھی دسویں نمبر پر ہیں، ایشانت 3 درجے بہتری کے بعد 18ویں پوزیشن پر فائز ہوئے،اتنے ہی درجے ترقی نے سری لنکن پیسر دھمیکا پرساد کو22ویں پوزیشن کا حقدار بنا دیا، نووان پردیپ 12 درجے بہتری سے57ویں نمبر پر آگئے، آل راو¿نڈرز میں بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن بدستور سرفہرست، ایشون دوسرے اور فلینڈر تیسرے درجے پر موجود ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…