اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

انجریز کے ساتھ کوئی بھی شعیب اختر کی طرح نہیں کھیل سکتا،شاہد آفریدی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

کراچی (آن لائن)سابق کپتان شاہد آفریدی نے شعیب اختر کی ذہنی طور پر مضبوط ہونے کی صلاحیت کو سراہا اور کہا کہ شعیب اختر جسمانی تو نہیں ذہنی طور پر خاصے مضبوط تھے، وہ انجریز ہونے کے باوجود، درد کش دوائیں کھاکر، انجیکشن لگواکر بولنگ کرتے تھے اور پھر آ ؤٹ بھی کرتے تھے

وہ ایک الگ قسم کے انسان تھے کیونکہ اتنی انجریز کے ساتھ کوئی بھی شعیب اختر کی طرح نہیں کھیل سکتا۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے شاہین شاہ آفریدی سے متعلق دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ شعیب اختر نے دنیا کے بلے بازوں کو ہلا کر رکھا ہوا تھا کیونکہ ان کے پاس پیس تھا، اگر ان کی انجریز نہ ہوتیں وہ لوگوں کے سر توڑ دیتے، وہ ایک الگ قسم کا بولر تھا لیکن میں نہیں چاہتا شاہین کو اگر انجریز ہو جائے اور وہ 80 فیصد ریکوری کے ساتھ کھیلے لہٰذا اس کو باقاعدہ احتیاط سے کھلایا جائے۔ شاہد ا?فریدی سے سوال کیا گیا کہ حال ہی میں شعیب نے مشورہ دیا ہے کہ فائنل کے روز شاہین کو درد کش دوا لگاکر کھلا لینا چاہیے تھا ا?پ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟اس کے جواب میں سابق کپتان کا کہناتھا کہ ’میں نہیں سمجھتا تھا کہ یہ جائز بات ہے کیوں کہ پین کلر کے سائیڈایفیکٹ ہیں، وقتی طور پر تو درد ختم ہوجاتا ہے لیکن پھر تکلیف بڑھ جاتی ہے‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…