بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

عمران نیازی نے تحفے میں ملی گھڑی نہیں پاکستان کی عزت اور وقار کا سودا کیا ‘حمزہ شہباز

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور (ا ین این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے تحفے میں ملی گھڑی نہیں بلکہ پاکستان کی عزت اور وقار کا سودا کیا ہے،دبئی میں فروخت ہونے والی گھڑی کی بقایا رقم کیا ہنڈی اور لانڈرنگ کر کے پاکستان لائی گئی؟ ۔

انہوں نے عمران خان کی توشہ خانہ چوری کے نئے حقائق سامنے آنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے ملنے والی ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی گھڑی عمران نیازی نے اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کے ذریعے بیچی،نایاب اور قیمتی گھڑی کے عوض محض دو کروڑ سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے۔ اس بہتی گنگا میں عمران نیازی، فرح گوگی اور شہزاد اکبر نے ہاتھ دھوئے ہیں۔ عمران نیازی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کے اینٹی کرپشن پنجاب کے کیسز بھی ختم کروا دیئے گئے،وزیراعظم کے عہدے پر مسلط ہو کر ایسی رکیک حرکتیں عمران نیازی ہی کر سکتا تھا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ دبئی میں فروخت ہونے والی گھڑی کی بقایا رقم کیا ہنڈی اور لانڈرنگ کر کے پاکستان لائی گئی؟۔عمران خان ان سوالوں اور اپنے کرتوت سامنے آنے کے ڈر سے سڑکوں پر آن لائن جلسوں کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے تحفے میں ملی گھڑی نہیں پاکستان کی عزت اور وقار کا سودا کیا ہے۔ امریکی سازش بیانیے کے یو ٹرن سے بھی عمران نیازی کی دروغ گوئی واضح ہو چکی ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…