لاہور(نیوزڈیسک) بے نظیربھٹوکی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہاہے کہ 27دسمبر2007کومحترمہ بے نظیربھٹوکی گاڑی چلانے والے ڈرائیورجاوید الرحمان نے جوبیان ریکارڈ کروایاہے اورجس میں اس نے کہاہے کہ محترمہ بے نظیربھٹوکوگاڑی سے باہرنکلنے کامشورہ ناہید خان نے دیاتھااس پراگرمجھے عدالت طلب کرے گی تومیں وہاں پراپناجواب دوں گی ۔انہوں نے کہاکہ جاوید الرحمان آج کل آصف علی زرداری کے ڈرائیورہیں ،انہوں نے ڈرائیورجاوید الرحمان کے عدالتی بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کیس عدالت میں زیرسماعت ہے اورمیں اس حوالے سے اگرعدالت نے بلایاتومیں اپناجواب وہاں ریکارڈکراﺅں گی ورنہ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی ۔انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیربھٹوکی گاڑی میں صفدرعباسی ،مخدوم امین فہیم اورمیں بھی موجود تھی ۔انہوں نے کہاکہ بی بی کاخون ہم پرقرض ہے ۔ہم پیپلزپارٹی کوختم نہیں ہونے دینگے ۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹواورشہید بے نظیربھٹو کے نظریات کی جنگ دن رات لڑتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیربھٹوکے ساتھ جورشتہ میراتھاوہ کسی اورکانہیں ۔انہوں نے کہاکہ جاوید الرحمان آصف علی زرداری کاڈرائیورہے اورآٹھ سال بعد وہ اپنے بیان میں میرانام لے رہاہے تومیں اس کاجواب عدالت میں دونگی ۔