جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

منافع بخش پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کروڑوں روپے خسارے کا شکار

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) منافع بخش پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کروڑوں روپے خسارے کا شکار ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق 2020 میں 3 ارب 83 کروڑ منافع والا پی سی بی اب 83 کروڑ 59 لاکھ ہوگیا ہے۔آڈیٹرجنرل پاکستان اجمل گوندل نے ریکارڈ طلب کرکے پی ٹی آئی دور کے 3 سال کا سپیشل آڈٹ

کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں پی ایس ایل کی مد میں 7 ارب 13 کروڑ کی ادائیگیاں کی گئیں۔کرکٹ بورڈ کے سالانہ انتظامی اخراجات ایک ارب 17 کروڑ روپے ہے جبکہ 18 بڑے افسروں کی ماہانہ تنخواہ 1کروڑ 59 لاکھ روپے ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ تنخواہ تو نہیں لیتے تاہم 75 لاکھ 20 ہزار سالانہ مراعات لے رہے ہیں۔ ترجمان پی سی کا موقف ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی مراعات بورڈ آف گورنرز کی منظور شدہ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے فزیوتھراپسٹ ویکلف ڈیکن کی ماہانہ تنخواہ 21 لاکھ 16 ہزار روپے، ڈائریکٹرمیڈیا سمیع برنی کی تنخواہ 13 لاکھ 60 ہزار روپے، چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر 12 لاکھ 45 ہزار روپے، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی 12 لاکھ 40 ہزار روپے اور کنسلٹنٹ ثقلین مشتاق کی ماہانہ تنخواہ 12 لاکھ 78 ہزار روپے ہے۔ منافع بخش پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کروڑوں روپے خسارے کا شکار ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق 2020 میں 3 ارب 83 کروڑ منافع والا پی سی بی اب 83 کروڑ 59 لاکھ ہوگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…