اسلام آباد(اے پی پی) وزیر اعظم شہباز شریف کو کورونا ہوگیا۔ یہ بات منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ دو روز سے وزیراعظم کی طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے کورونا ٹیسٹ کروایا جو پازیٹو آیا۔ انہوں نے عوام اور کارکنوں سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔منگل کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 191 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 32 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.76 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان کو پمز ہسپتال لایا گیا تو کیا صورتحال تھی؟ مزید تفصیلات سامنے آ گئیں
-
فرح یوسف نے علیحدگی کے معاملے پر لب کشائی کر دی
-
شب برات کی تعطیل کے بارے میں اہم خبر
-
مصر کے اہرام کیسے تعمیر ہوئے؟سائنسدان راز جاننے میں کامیاب
-
بیرسٹر گوہر کا اجازت کے باوجود عمران خان سے ملاقات سے انکار
-
رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تیاری کرلی گئی
-
کیپٹن (ر)صفدر کا بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کے سوال پر دلچسپ جواب
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
آسمان سرخ ہو گیا، دنیا کے لیے وارننگ
-
رمضان سے قبل ملازمین کے الاؤنسز بارے بڑی خوشخبری
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، پاکستان میں قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ متوقع
-
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
-
پی ٹی اے کا سمیںبند کرنے کا انتباہ جاری















































