منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

فائنل میں شکست کے بعد شاداب خان کا پہلا ٹوئٹ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، میلبرن ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے باوجود سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شائقین کا شکریہ

ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسلسل سپورٹ کرنے کا شکریہ۔انہوں نے شائقین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی پوری کوشش کی لیکن ٹرافی نہیں جیت سکے۔شاداب خان نے کہا کہ ہم بطور ٹیم بہتر کرنے کی کوشش کریں گے اور مزید مضبوطی سے واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کبھی سپورٹ کرنا مت چھوڑنا، آپ کا یقین ہمیں مضبوط بناتا ہے۔واضح رہے کہ اتوار کے روز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرا کر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔علاوہ ازیںقومی ٹیم کے آل رانڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نہ جیتنے پر پاکستانی فینز سے معافی مانگ لی۔۔میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ اور حارث رئوف کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے گئے۔شاداب خان نے لکھا کہ تمام پاکستانی فینز کا شکریہ کہ وہ مسلسل ہمیں سپورٹ کرتے رہے، ہم نے اپنا پورا زور لگایا تاہم ٹرافی حاصل نہ کر سکے۔قومی آل رائونڈر نے کہاکہ آپ لوگوں کو مایوس کرنے پر معذرت چاہتا ہوں تاہم ہم ایک ٹیم کی حیثیت سے خود کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے اور اس سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔شاداب خان نے کہاکہ ہم پر اعتماد کرنا نہ چھوڑیں کیونکہ آپ کا یقین ہی ہمیں مضبوط بناتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…