فیصل آباد(نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں بھتہ دینے سے انکار پر دو افراد کو قتل کردیا گیا ، مقتولین کے ورثانے کھر ڈیانوالہ چوک میں احتجاج کیاتو پویس نے ملزمان کوگرفتار کرنے کی یقین دہانی کروادی ، کھرڑیانوالہ میں بااثر افراد کی جانب سے اہل علاقہ سے بھتہ اکٹھا کیا جاتا تھا جس سے بشیر احمد اور امانت علی نے انکار کردیا اور یہی انکا ان کی زندگیاں ختم کرگیا۔ مخالفین نے دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے جس پر ورثاءنے دونوں کی لاشیں کھر ڈیانوالہ چوک میں رکھ کر احتجاج کیا اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کی ۔ گھنٹوں بعد پولیس نے ملزمان گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین احتجاج ختم کرکے منتشر ہوگئے ۔