کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں سابق وزیر ڈاکٹر عاصم کی ملکیت ضیاءالدین ہسپتال میں رینجرز کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا ہے ، ذرائع کا کہناہے کہ رینجرز نے ضیاءالدین ہسپتال کا محاصر اکیا اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں داخل ہوگئی جس کے بعد وہاں موجود کمپیوٹر اور فائلیں اپنے قبضے میں لے لی ہیں ۔ رینجرز نے اکاﺅنٹس اینڈ بلنگ ڈیپارٹمنٹ میں بھی چھاپہ مارا جہاں سے رینجرز نے رقم کی وصولی سے متعلق ریکارڈ اپنی تحویل میں لیا ہے ۔