راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید اسد مشہدی نے کہاہے کہ حکومت تاجر تنظیموں کی دی گئی تجاویز کی روشنی میں ٹیکس ریلیف پیکیج کا فوری طور پر اعلان کرے تاکہ ودھولڈنگ ٹیکس کی بابت تاجر برادری کے تحفظات دور ہو سکیں ۔صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان بھر کے چیمبرز ،فیڈریشن چیمبر اور تاجروتنظیموں پر مشتمل کمیٹیوں نے مختلف میٹنگز کے دوران متفقہ تجاویز مرتب کی تھیں جبکہ ان میٹنگز میں حکومتی نمائندگی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیراعظم کے خصوصی مشیر ہاورن اختر نے کی اور چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ ،ممبر قومی اسمبلی میاں
مزیدپڑھیئے:ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی
عبدالمنان ،ملک پرویز ،رانا محمد افضل اور ممبر ان ایف بی آر بھی ان مواقع پر موجود رہے ۔صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس سید اسد مشہدی نے حکومت اور ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ حکومت ان تمام تجاویز کے مطابق ٹیکس ریلیف پیکج کا اعلان کرے جس کے ذریعے تاجر پانچ کروڑ تک کا سرمایہ رعایتی ٹیکس کے عوض ظاہر کرسکیں گے اسکے ساتھ ساتھ تاجرسیکٹر وائز اپنی اصل بنک ٹرانزیکشن بھی انتہائی کم ٹیکس ریٹ پر ظاہر کرسکیں۔اسد مشہدی نے