جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایف بی آر اگست کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اگست میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا شاریٹ فال 35ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے تاہم حتمی اعدادوشمار موصول ہونے تک اس شارٹ فال میں کمی متوقع ہے۔
”ذرائع کے مطابق ایف بی آر گزشتہ 2ماہ کے دوران 330ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں جو گزشتہ مالی سال 2014-15کی اسی مدت کی ٹیکس وصولیوں سے زیادہ مگر جولائی اگست2015 کے لیے مقررہ 365.3 ارب روپے کے ہدف سے35.3 ارب روپے کم ہیں۔ ایف بی آر نے اگست میں 181ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 179ارب کی وصولیوں سے صرف 2فیصد زیادہ تاہم گزشتہ ماہ کیلیے مقررہ199.3ارب کے ٹیکس ہدف سے 18.3ارب روپے کم ہے، علاوہ ازیں رواں مالی سال کے پہلے ماہ یعنی جولائی کے دوران ایف بی آر نے 149 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی تھیں جو 166 ارب روپے کے ماہانہ ٹیکس ہدف کے مقابلے میں17 ارب روپے کم ہے۔اس لحاظ سے سال 2015-16 کے پہلے 2 ماہ کے دوران ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال 35.3 ارب روپے تک پہنچ گیاہے تاہم آئندہ چند روز میں ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعدادوشمار موصول ہونے پر ریونیو شارٹ فال میں کمی کا امکان ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…