منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد محمد رضوان نے عرفان پٹھان سے کیا بات کی؟

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شاندار فتح کے بعد اوپنر محمد رضوان نے کہاہے کہ ہمیں بھارت کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد افسوس ہوا تھا، ہمیں نہیں ہاری ۔محمد رضوان نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھارتی اینکر اور سابق کرکٹر عرفان پٹھان

کو انٹرویو دیا جبکہ بھارت سے ویڈیو لنک کے ذریعے سابق کرکٹرز آکاش چوپڑا اور ہربھجن سنگھ نے بات کی۔رضوان نے میچ پلاننگ سے متعلق کہا کہ کپتان اور میں جب گراؤنڈ میں داخل ہوئے تو ہم نے یہی سوچا تھا کہ نئی گیند پر اٹیک کرنا ہے، جو منصوبہ بنایا اسے تکمیل تک پہنچایا، ہمارا صرف یقین ہے کہ تمام کھلاڑی جْڑ کر رہیں۔سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے سوال کیا کہ رضوان اتوار کے روز جب جنوبی افریقا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہو رہا تھا اور آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بس اب یہ آخری میچ ہوگا ہمارا اور پھر جیت کر کوالیفائی کیا تو آپ لوگوں کے ذہنوں میں کیا تھا؟رضوان نے کہا کہ ہمیں بھارت کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد افسوس ہوا تھا لیکن ہمت نہیں ہاری، نیدرلینڈز کی جیت کی دعائیں ہم نے اور پورے پاکستان نے کیں۔محمد رضوان نے کہا کہ ہم نیدرلینڈز اور جنوبی افریقا کے میچ سے جتنا محظوظ ہوئے، آج تک کسی میچ سے نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا جس کیلئے پاکستان کوالیفائی کر چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…