بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دعا ہے کہ کل ورلڈ کپ کا سیمی فائنل پاکستان جیت جائے، چیف جسٹس پاکستان

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں سماعتوں کے دوران پاکستان کے سیمی فائنل کا خوب چرچا ہوا، وکلا نے بھی نیب ترامیم کیس ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ایک میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔سیمی فائنل کی وجہ سے

نیب ترامیم کیس (آج) بدھ تک ملتوی کرنے پر وکلا معترض، وکیل مخدوم علی خان نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ (آج) بدھ کو ایک بجے پاکستان کا سیمی فائنل ہے، اس وقت کیس کی سماعت نہ رکھیں۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے لاعلمی کا اظہار کیا کہ مجھے تو اس بارے میں معلوم ہی نہیں تھا۔چیف جسٹس نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ سیمی فائنل کی وجہ سے (آج)بدھ کو کیس کی سماعت ہی نہ رکھیں؟دوسری جانب وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کیس پہلے ہی التواء کا شکار ہے جس پر جسٹس منصور نے خواجہ حارث کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث صاحب بدھ کا دن چھوڑ دیں، آپ بھی کرکٹ کے شیدائی ہیں۔جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ اگر برا نہ منائیں تو ہم میچ دیکھتے رہیں گے،آپ دلائل دیتے رہنا۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے دلچسپ حل نکالا اور کہا کہ عدالت کے باہر میچ کے لیے اسکرین لگوا دیتے ہیں۔انہوں نے قومی ٹیم کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ کل سیمی فائنل میں پاکستان جیت جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ (آج) بدھ کو کیس جلدی ختم کرلیں گے، تب تک میچ اچھے حالات میں چل رہا ہو۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…