ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

مصر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی عالمی کانفرنس ،شہباز شریف مرکز نگاہ بن گئے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)مصر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی عالمی کانفرنس میں پاکستان میں سیلاب اور متاثرین کی مدد کے لئے کاوشوں پر وزیراعظم شہباز شریف مرکز نگاہ بن گئے ،عالمی راہنماؤں نے وزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مسلسل موجودگی کو غیرمعمولی جذبہ قرار دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کاپ 27 سربراہی کانفرنس کے موقع پر شرم الشیخ انٹرنیشنل کانگریس سینٹر میں اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں،عالمی رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا،وزیراعظم سے عراق کے صدر عبداللطیف راشد، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے الگ الگ ملاقات کی ،وزیر اعظم نے کہا کہ خورنی تیل کے جہازوں کی فوری ترسیل پر آپ کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیںجس پر انڈونیشیاء کے صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا بھائی ہے، ہر ممکن مدد پر خوشی ہوگی،شہباز شریف نے انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام بھجوایا۔وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران تاجکستان کے صدر امام علی رحمن نے رواں سال دسمبر میں پاکستان آنے کا عندیہ دیا ہے ، شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں،وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کی امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا،عالمی راہنماؤں نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…