اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

زمبابوے اوربھارت کے ہاتھوں شکست سے کھلاڑیوں کی نیندیں حرام ہوگئی تھیں ‘شان مسعود کا اہم انکشاف

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ ہماری امیدیں زندہ ہیں، جب تک گروپ کی آخری گیند نہ ہوجائے امید برقرار رہے گی۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صرف زمبابوے ہی نہیں ہمیں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بھی افسوس ہے۔

کھلاڑیوں کی نیندیں حرام ہوگئی تھیں اور مورال بہت نیچے چلا گیا تھا۔۔شان مسعود نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی بہت ضروری تھی جبکہ بنگلادیش کے خلاف میچ میں ہم 2پوائنٹس لینے کی کوشش کریں گے، کھلاڑیوں کا مورال اچھا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور زمبابوے کے خلاف شکست نے کھلاڑیوں پر بہت برا اثر ڈالا ہے، ہم نے بھارت کے خلاف بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں بہت اچھا پرفارم کیا۔لیکن یہ دیکھیں اس دھچکے کے بعد ٹیم نے اچھے انداز میں کم بیک کیا، ایسے حالات میں کم بیک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ہم نے کیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ دونوں میچز غلط وقت پر ہارے اور یہ دونوں شکست ورلڈ کپ میں بہت مہنگی پڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے ہم ٹاپ ٹو پوزیشن میں نہیں آسکے۔ان کا کہنا تھا کہ بھات اور زمبابوے کے خلاف دونوں میچز ہماے ہاتھ میں تھے، اہم موقع پر اچھا کر لیتے تو چاروں میچز جیتے ہوتے۔شان مسعود نے کہا کہ اپنی کارکردگی سے زیادہ خوش نہیں ہوں، زمبابوبے اور نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں ناٹ آئوٹ جاتا تو زیادہ اچھا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…