اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سابق وزیراعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے،کارکنوں نے ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ مراد سعید کا کہناہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے اور ہماری ریڈ لائن کراس کر دی گئی ہے۔