پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا کون نکلا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ ، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ، چیئرمین پی ٹی آئی زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،ملزم کا  نام نوید ولد محمد بشیر ہے ،میڈیا رپورٹس کے

مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو پی ٹی آئی کارکنوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا،فائرنگ کی زد میں آکر پی ٹی آئی کے 9 رہنما بھی زخمی ہوئے، ،ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ حملہ آور عمران خان کے کنٹینر کے نیچے موجود تھا جس نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کی انتظامیہ کی تیاریاں تیز،ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے بڑے اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق پمز،پولی کلینک،سی ڈی اے ہسپتال کو ہائی الرٹ کر دیا گیا،نجی ہسپتال قائد اعظم انٹرنیشنل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کو بھی الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ،تمام ہسپتال انتظامیہ کو فوکل پرسن بھی فوری مقرر کرنے کی بھی حکم دیا گیا ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب ہسپتالوں کے ہائی الرٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے نوٹیفکیشن کی کاپی ٹرپل ون برگیڈ سمیت متعلقہ افسران کو ارسال کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…