کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئے ہیں جہاں انکی آصف علی زرداری سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سندھ کی سیاسی صورتحال سنبھالنے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گورنر سندھ دبئی روانہ ہو گئے جہاں وہ آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے۔ پیپلز پارٹی نے الطاف حسین سے رابطہ نہ ہونے کے بعد گورنر سندھ سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی سیاست کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔