اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

شکیب الحسن نے بھارتی کپتان کی موجودگی میں امپائر سے کیا گفتگو کی؟ خود ہی بتادیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022

ایڈیلیڈ( این این آئی) بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے بارش کے باعث رکنے والے میچ کے دوران بھارتی کپتان کی موجودگی میں گرائونڈ میں امپائر سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔شکیب الحسن سے صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے واقعی بارش کے بعد کھیلنے کی کوشش نہیں کی؟،

جس پر انہوں نے کہا کہ کیا ہمارے پاس کوئی آپشن تھا؟۔صحافی نے بنگلادیشی کپتان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی؟ جس پر شکیب الحسن نے جواب دیا، کسے سمجھانے کی۔صحافی نے کہا کہ روہت شرما اور امپائرز کو، جس پر بنگلادیشی کپتان نے جواب دیا کہ کیا مجھ میں امپائر کو قائل کرنے کی صلاحیت ہے؟۔اس دوران صحافی نے عجیب سوال کیا کہ آپ امپائر سے بنگلا دیش کے دریائوں پر بحث کر رہے تھے۔صحافی کی یہ بات شکیب الحسن کے بالکل بھی سمجھ میں نہ آئی اور وہ حیرانی کا اظہار کرتے رہے جس کے بعد صحافی نے کہا کہ آپ گرائونڈ میں کس چیز سے متعلق بات کر رہے تھے۔شکیب الحسن نے صحافی کو بتایا کہ امپائر نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو بلا کر ہدف، اوورز اور قوانین سے متعلق بتایا۔صحافی نے شکیب الحسن سے مزید پوچھا کہ آپ نے تمام چیزیں مان لیں جس پر انہیں کپتان نے جواب دیا کہ ہاں۔واضح رہے کہ بدھ کے روز بھارت کی جانب سے 185رنز کے ہدف کا بنگلادیش نے جارحانہ انداز میں تعاقب شروع کیا تھا تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا جس کے باعث اوورز اورہدف میں تبدیلی کی گئی تھی۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے اس اہم میچ میں دلچسپ مقابلے بعد بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے ہرادیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…