لندن(نیوز ڈیسک)معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ برطانیہ میں انتقال کرگئے۔ حفیظ پیرزادہ کئی ماہ سے بیمار تھے۔ میت جمعے کے روز پاکستان روانہ کئے جانے کا امکان ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ پیرزادہ علالت کے باعث برطانیہ کے شہر ریڈنگ میں انتقال کرگئے ، ان کی عمر 74 برس تھی۔ عبدالحفیظ پیر زادہ 6 ہفتے قبل جوڈیشل کمیشن کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لندن چلے گئے تھے جہاں ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ریڈنگ کے برکشائر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔چند روز پہلے ان کی صحت بہتر ہونا شروع ہو گئی تھی تاہم گزشتہ رات ان کی طبیعت دوبارہ خراب ہوگئی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ پیرزادہ کی میت برکشائراسپتال کے سردخانے میں منتقل کردی گئی ہے ، جہاں سے جمعے کو پاکستان روانہ کردی جائیگی۔وہ کچھ عرصے سے لندن میں زیرعلاج تھے۔عبدالحفیظ پیرزادہ1941ء میں پیداہوئے تھے۔وہ ذوالفقارعلی بھٹوکے قانونی مشیربھی رہے۔انہوں نے و زیرقانون کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دیں۔وہ 1973ء کاآئین ترتیب دینیوالی کمیٹی کیرکن رہے۔عبدالحفیظ پیرزادہ ذوالفقارعلی بھٹوکاکیس لڑنیو لے وکلامیں بھی شامل تھے۔