منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

ارشد شریف نے موت سے5 روز قبل اہلیہ کو کیا ویڈیو پیغام دیا؟تہلکہ مچ گیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)سینئر صحافی ارشد شریف نے موت سے قبل اپنی اہلیہ جویریہ صدیقی کو ایک ویڈیو بھیجی تھی۔ ارشد شریف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ارشد شریف نے مجھے 18 اکتوبر کو بھیجی تھی اس معنی خیز ویڈیو میں ایک لڑکے کو ٹیڈی بیئر سے باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

لڑکا ٹیڈی سے کہتا ہے کہ اگر کبھی ایسا دن آئے کہ ہم دونوں ساتھ نہ رہیں تو تمہیں ایک بات لازمی یاد رکھنی ہے۔لڑکے کی اس بات پر ٹیڈی پوچھتا ہے کہ اور وہ کیا بات ہے جو یاد رکھنی ہے؟جس پر لڑکا ٹیڈی سے کہتا ہے کہ جتنا تم خود کو سمجھتے ہو اس سے بھی زیادہ بہادر ہو، جتنا تم نظر آتے ہو اس سے کہیں زیادہ مضبوط ہو اور جتنا تم سوچتے ہو اس سے بھی زیادہ ذہین ہو۔لڑکے نے مزید کہا کہ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم کبھی الگ ہو بھی جائیں تو بھی میں ہمیشہ تمہارے ساتھ رہوں گا۔دوسری جانب شہید ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر ہائی پاورجوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شہیدارشدشریف کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطابندیال کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے بیٹے کی شہادت کیخلاف حکومت کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لیں، مجھے اور ارشد شریف کے یتیم بچوں کو انصاف دلائیں۔

ارشد شریف کی والدہ نے خط میں کہا کہ ارشدشریف نے آپ کو بھی خط میں لکھا تھا اور بتایا تھا کہ زندگی کو خطرہ ہے، ملک بھرمیں متعدد جھوٹے مقدمات بنائے گئے، ارشد نے خط میں بتایا تھا کہ اس کیخلاف بغاوت کے متعدد جھوٹے مقدمے بنائے گئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ارشد شریف کو دبئی میں پناہ لینا پڑی تھی، ارشد شریف کے دبئی پہنچنے پراطمینان تھا کہ وہ جھوٹے مقدمات سے محفوظ ہوگیا لیکن موجودہ حکومت نے دبئی انتظامیہ پر دبا ڈالاجس کی وجہ سے ارشد کو وہاں سے جانا پڑا۔

والدہ نے بتایا کہ ارشد شریف سے کہا گیا تھا کہ فوری دبئی چھوڑ دو ورنہ حکومت پاکستان کے حوالے کیا جائے گا، دبئی چھوڑنے کے بعد ارشد شریف کینیا چلا گیا جہاں 2ماہ کے بعد اس کا قتل ہوگیا۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حقیقی وجوہات چھپائی گئیں جن کو منظرعام پر لانا ناگزیر ہے، ارشد شریف کی شہادت پر کینیائی پولیس نے بھی 4،3مرتبہ بیان تبدیل کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کے کینیا پہنچنے سے پہلے ہی وفاقی وزراء نے من گھڑت بیانات دیئے، وفاقی وزرا ء کے من گھڑت اور جھوٹے بیانات میڈیا ریکارڈ پر موجودہیں۔ارشد شریف کی والدہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نے اعلان کیاکہ تحقیقات کیلئے ہائی پاور جوڈیشل کمیشن بنائیں گے اور حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھے گی، لیکن وزیراعظم کے اعلان کے برعکس ریٹائرڈ جج شکور پراچہ کی سربراہی میں کمیشن بنا دیا گیا۔

انھوں نے خط میں کہ ا ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن میں وفاق کے 2افسران شامل کر دیئے گئے، اس قسم کے تحقیقاتی کمیشن سے حکومت کی بدنیتی واضح ہوتی ہے۔ارشد شریف کی والدہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف کیس میں ناانصافی کی جارہی ہے جسے چیف جسٹس ہی روک سکتے ہیں، شہید ارشد شریف کو پاکستان کی اعلی عدلیہ سے ہی انصاف مل سکتا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نوٹس لیں اور ہائی پاور جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں، اعلی عدلیہ کا ہائی پاورڈ جوڈیشل کمیشن ہی ارشد اور صحافی برادری کو مطمئن کرسکتاہے، چیف جسٹس آف پاکستان کے بعد اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت میں رکھتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…