اسلام آباد(نیوزڈیسک) شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 5افرادہلاک ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیاگیاجس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق ڈرون حملہ ایک گھرپرکیاگیاجس میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ،امریکی حکام کاموقف ہے کہ ڈرون حملے میں مارے جانے والے پانچوں افراد غیرملکی جنگجو تھے جوکہ ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں اوریہ حملہ خفیہ اطلاعات پرکیاگیا۔جبکہ اس حملے میں ہلاکتوں کے بڑھنے کاامکان ہے ۔