کراچی(نیوزڈیسک) گورنر ہاوس کراچی میں کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ دوسری جانب کور کمانڈر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان بھی وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔