اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی فائنل راﺅنڈ کی تیاریاں-پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے پارٹی کاہنگامی اجلاس نوڈیرو میں طلب کرلیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے اجلاس میں پارٹی کے اہم رہنماﺅں اورارکان سندھ اسمبلی کوطلب کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سند ھ کی موجودہ صورتحال اوردیگراہم امورپرمشاورت کی جائے گی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اورگورنرسند ھ عشرت العباد سے کورکمانڈرکراچی نے ملاقاتیں کیں اورسند ھ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاتھا۔