بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایشانت شرما کی بدمزاجی عروج پرپہنچ گئی

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوزڈیسک) کولمبو ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹر ایشانت شرما کی بدمزاجی عروج پر رہی، مختلف اوقات میں وہ سری لنکن کرکٹرز سے تلخ کلامی کرتے دکھائی دیے۔گزشتہ روز ایشانت،دھمیکا پرساد سے الجھ پڑے، سری لنکن پلیئر نے دوسری اننگز میں آخری وکٹ گرانے کیلیے ایشانت کوتین شارٹ پچ بالز کیں جن سے وہ بڑی مشکل سے بچے،آخری گیند پر وہ سنگل لینے کیلیے دوڑے اور دھمیکا کو دیکھ کر ہیلمٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگلی گیند میرے سر پر مارنا‘‘ اس پر دونوں کے درمیان فقرے بازی ہوئی اور اس میں دنیش چندیمل، ایشون اور انجیلو میتھیوز بھی کود پڑے، صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی دیکھ کر امپائرز نے مداخلت کی اور معاملہ رفع دفع کرایا۔اس سے قبل ایشانت نے کوشل پریرا کو آؤٹ کرنے کے بعد انتہائی جارحانہ انداز میں پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا تھا۔ اس پر فاسٹ بولرکا کہنا ہے کہ میں نے تو صرف پریرا سے یہ کہا تھا کہ ’’تم ڈنر کس وقت کرتے ہو‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…