جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

وطن کے لیے کفن پہننا پڑا تو پہنیں گے، شیخ رشید احمد

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وطن کے لیے کفن پہننا پڑا تو پہنیں گے،چودھری پرویز الٰہی نوٹس لیں کہ ایف آئی اے پنجاب کے تھانوں میں کیا کررہی ہے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے،

میرے مرنے پر رانا ثنا ء اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے اور ملوث ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، چودھری پرویز الٰہی نوٹس لیں کہ ایف آئی اے پنجاب کے تھانوں میں کیا کررہی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نسلی اور اصلی مقابلے کے وقت کھڑا ہوتا ہے، جتنے مرضی کنٹینر لگا لو، اسلام آباد میں داخل ہوں گے، وطن کے لیے کفن پہننا پڑا تو پہنیں گے۔ انہوںنے رانا ثناء اللہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹا آدمی بڑے گھر میں آگیا ہے، ایک بھی لاش گری تو ایک بھی نہیں بھاگ سکے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران سے بیٹھ کر بات کریں، آپ اقتدار کے بھوکوں کے آڑھتی ہیں، اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں، عمران خان کو کہا ہے کہ گجرات سے جوائن کروں گا اور پنڈی داخلے کا راستہ بنائوں گا، عمران خان سے درخواست کر سکتا ہوں کہ مذاکرات انتخاب کی تاریخ پر کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ میں ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں، 60 سال سے اسی سیٹ پر الیکشن لڑ رہا ہوں، میں نے بڑی جیلیں دیکھی ہیں، میرا کورٹ مارشل ہوا، فوجی عدالت نے مجھے ایک سال اور 20کوڑوں کی سزا دی، کوڑے معاف ہو گئے، میری سیاست عمران خان کے ساتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ بدھ کو بتا دوں گا کہ ہم نے مارچ کا روات میں استقبال کرنا ہے یا کسی اور مقام پر، اگر میں نہ ہوا تو راشد شفیق ہوں گے، اگر راشد شفیق نہ ہوئے تو ہمارا ایک ایک کارکن عمران خان کے ساتھ پہرہ دیگا، یہ قومی غیرت کا سوال ہے جو نسلی اور اصلی ہوتے ہیں وہ مقابلے کے وقت بھاگتے نہیں۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت دائر کرنے جا رہا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…