پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

ارشد شریف کیس کی گتھیاںتیزی سے سلجھنے لگیں پراسرار قتل کی تحقیقات میں ڈرامائی پیشرفت

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کینیا میں قتل ہونے والے صحافی اور سینئر ٹی وی اینکر پرسن ارشد شریف کی لاش سے پاکستان میں پوسٹ مارٹم کے دوران گولی کی برآمدگی نے حکام کو حیرت میں مبتلا کردیا اور نیروبی میں ہونے والے پوسٹ مارٹم کو مشکوک بنادیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے دوران میڈیکل بورڈ کے ارکان کو

ایک دھات کا ٹکڑا ملا جسے بعد میں گولی قرار دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ حکام نے ارشد شریف کے سینے سے برآمد ہونے والے دھاتی ٹکڑے کی فورنزک جانچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں امید ہے کہ اس سے یقینی طور پر اس واقعے میں استعمال ہونے والے ہتھیار کی نوعیت کا تعین کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق 26 اکتوبر کو ارشد شریف کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے والے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے مزید تحقیقات کے لیے یہ ٹکڑا پولیس کے حوالے کر دیا تھا، اس گولی کا برآمد ہونا تنازعات میں گھرے پْراسرار قتل کی تحقیقات میں پیش رفت کے لیے اہم کڑی سمجھا جارہا ہے۔تحقیقات سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ یہ دھات کا ٹکڑا درحقیقت ایک گولی ہے، یہ بات حیران کن ہے کہ نیروبی میں ارشد شریف کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے والوں نے اسے جسم کے اندر ہی چھوڑ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق ایس او پیز کے تحت پوسٹ مارٹم کے بعد کبھی بھی گولیاں جسم کے اندر نہیں چھوڑی جاتیں اور اس کی برآمدگی نے نیروبی میں حکام کی جانب سے کیے گئے پوسٹ مارٹم کو مشکوک بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب گولی کو جسم سے نکال کر فارنزک جانچ کے لیے تفتیش کاروں کے حوالے کر دیا گیا ہے، اس جانچ سے قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار کی نوعیت کا تعین کرنے میں مدد ملے گی جوکہ قاتلوں کی شناخت میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہتھیار کینیا میں ہے اور گولی پاکستان میں ہے، جب تک انہیں ایک جگہ پر نہ لایا جائے اس وقت تک گولی کو ہتھیار سے ملانا ایک مشکل کام ہو گا۔

تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ ارشد شریف کو سینے اور سر پر گولیاں لگی ہیں اور سینے پر زخم کے نشان سے ظاہر ہوتا ہے کہ گولیاں عقب سے اور نزدیک سے چلائی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ جسم کے اگلے حصے میں گولی کا زخم ہے جہاں سے ممکنہ طور پر پیچھے سے فائر کی گئی گولی باہر نکلی تھی، کمر پر گولی کے زخم کے گرد ہلکا سا سیاہ نشان پایا گیا ہے جو صرف اس صورت میں ہو سکتا ہے جب گولی 4 فٹ یا اس سے کم فاصلے سے چلائی گئی ہو۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی کھوپڑی کے اوپری حصے پر گولی کے نشانات بھی پائے گئے اور کھوپڑی کا اہم حصہ ٹوٹا ہوا پایا گیا۔ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی گولی اسلام آباد کی فورنزک سائنس لیبارٹری یا لاہور میں پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی بھیجی جائے گی۔یاد رہے کہ دل، پھیپھڑے، جگر، تلی اور معدے سمیت جسم کے مختلف حصوں سے لیے گئے نمونے پہلے ہی لاہور کی فرانزک سائنس ایجنسی کو پیتھالوجی اور ٹاکسیکولوجی ٹیسٹ کے لیے بھیجے جا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…