اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے لانگ مارچ کا آغاز بھارتی وزیر کی پاکستان کو دھمکیاں

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(خالدمحمودخالد)پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے لانگ مارچ کا آغاز ہوتے ہی بھارت نے اپنے تیور بدل لئے ہیں۔

روزنامہ جنگ میں خالد محمود خالد کی خبر کے مطابق جمعرات کی رات کو جس وقت لانگ مارچ شروع کرنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئےعمران خان لاہور کے علاقہ لبرٹی میں موجود تھے اور عوام کو حقیقی آزادی حاصل کرنے کے بارے میں اکسا رہے تھے عین اسی وقت بھارتی وزیر دفاع مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں ایک تقریب میں پاکستان کو خطرناک دھمکیاں دینے میں مصروف تھے۔بھارتی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان میں عدم استحکام کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے دھمکی دی کہ بھارت نے کشمیر کے شمال کی طرف مارچ شروع کردیا ہے اور یہ مارچ اس وقت ختم ہوگا جب وہ گلگت بلتستان پر قبضہ کر لے گا۔یہ عین اتفاق ہے یا بھارت کا سوچا سمجھا منصوبہ کہ جیسے ہی پاکستان میں افراتفری کا عمران خان کا منصوبہ شروع ہورہا تھا عین اسی وقت بھارت بھی اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دےرہا تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…