بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اسپیشل برانچ کا مینوئل سسٹم، ہزاروں غیر ملکی پاکستانی شہریبن گئے

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) اسپیشل برانچ کے مینوئل سسٹم اور خستہ حال ریکارڈ کے باعث ہزاروں غیر ملکی پاکستانی شہری بننے میں کامیاب ہو گئے۔ذرائع کے مطابق اس سال 6مئی کو ایف آئی اے،اسپیشل برانچ، نادرا ،نارا اور محکمہ پاسپورٹ کے افسران کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا تھا جس میں اس بات پر غور کیا گیا تھا کہ اسپیشل برانچ کے مینول سسٹم کی وجہ سے ہزاروں غیر ملکی پاکستانی شہریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔روز نامہ جنگ کے رپور ٹر ثا قب کی رپور ٹ کے مطا بق اجلاس میں طے پایا تھا کہ اسپیشل برانچ کے سسٹم کو کمپیوٹرائز کیا جائے گا اور اسے نارا اور نادرا سے لنک کیا جائے گا تا ہم تین ماہ گذر جانے کے باوجود ان فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرونک کیمرہ کے لیئے صرف 15سے 20لاکھ روپے درکار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپیوٹرائز سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے اسپیشل برانچ کے کرپٹ افسران و اہلکاروں کی مدد سے غیر ملکی افراد نے نادرا کے برتھ سرٹیفیکیٹس،قومی شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ بھی حاصل کر رکھے ہیں اور ان پاسپورٹس کی بنیاد پر وہ دیگر ممالک میں ملازمتیں بھی کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ایف آئی اے کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ یہ غیر ملکی کئی پاکستانی خاندانوں کا حصہ بھی بن چکے ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…