اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات۔ ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ آپریشن ضرب عضب اور شوال میں زمینی آپریشن کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی مشیر سلامتی امور سوزان رائس اور جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر کے دوروں پر بھی گفتگو کی گئی۔