پشاور(این این آئی)سپریم کورٹ میں ججزکی تعیناتی کامعاملہ،خیبرپختونخوابارکونسل نے ایک بار پھرہڑتال کااعلان کردیا۔صوبے بھرمیں وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔ خیبر پختونخوا بار کونسل نے سپریم کورٹ میں ججزکی تعیناتی کامعاملہ پر ایک بار پھرہڑتال کااعلان کردیا، آج وکلاء صوبے بھرکی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے،بارکونسل کے مطابق ہائیکورٹ کے سینئرججزکے نام کوتعیناتی کیلئے زیرغورنہیں لایاگیا،ہمیشہ سے سینیارٹی اصول کو نظراندازکیاجارہاہے،سپریم کورٹ میں یکساں نمائندگی کیلئے قانون سازی ہونی چاہئے،سینیارٹی اصول پرمن وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔