اسلام آباد (این این آئی) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک غیر قانونی پٹیرول ایجنسی سیل کر کے منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی
خصوصی ہدایت پر غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے بہارہ کہو ، کیانی روڈ اور مین مری کے مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی ، پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال اور پھلوں/سبزیوں کی دکانوں، جنرل سٹورز ، کیش اینڈ کیری وغیرہ میں مجموعی صفائی کا معائنہ کیا۔ایک غیر قانونی پٹیرول ایجنسی سیل کر دی گئی، اور مینجر کو گرفتار کر لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ایکسپائر اشیاء فروخت کرنے اور سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر دوکاندار کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دکان سیل کر دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جبکہ دیگر خلاف ورزی کرنت والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا اور قانون کے مطابق تنبیہ کی گئی۔