لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے تک بارش نہ ہونے اور ہوائیں نہ چلنے کی پیش گوئی کردی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس صورتحال کے باوجود خنکی میں اضافہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ہوائوں کی بندش کے باوجود شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔ اس طرح شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 266 ریکارڈ کی گئی۔