منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ایک گفٹ نے عمران خان کو ارب پتی بنا دیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان مہنگا ترین گفٹ حاصل کرنے والی شخصیت بن گئے ہیں۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن آف پا کستان میں جمع کرائے گئے گوشواروں کے مطا بق بنی گالہ میں ان کی رہا ئش گاہ کی 300کنال اراضی انہیں گفٹ میں لی ۔

یہ زمین انہیں ان کی سابقہ اہلیہ جما ئما خان نے انہیں تحفہ میں دی اور انہیں ارب پتی بنادیا۔پراپرٹی سروے کے مطا بق اس وقت اس اراضی کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 4ارب روپے بنتی ہے کیونکہ اس ایریا میں زمین کی قیمت فی کنال ایک سے ڈیڑھ کروڑروپے ہے۔یہ زمین لوکیشن کے اعتبار سے بہت قیمتی ہے کیونکہ یہ بلند پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے جہاں سے مارگلہ ہلز اور راول ڈیم کا حسین نظارہ کیا جا سکتا ہے۔بلندی کی وجہ سے اسلام آ باد شہر اس گھر سے نیچے لیول پر ہے۔یہ اراضی موضع موہڑہ میں واقع ہے ۔گوشوارے میں ظاہر کیا گیا کہ اس کی اضافی تعمیرات پر گیارہ لاکھ46ہزار روپے خرچ کئے گئے۔بنی گالہ میں گھروں کی تعمیر کی اجازت نہیں تھی لیکن سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں وفاقی کابینہ نے خاص طور پر اس کیلئے14 اکتوبر2019 کے اجلاس میں ماسٹر پلان میں ترمیم کی منظوری دی جس کے تحت زون فور میں انفرادی گھروں کی تعمیر کی اجازت دیدی گئی اور ان کے گھر کو ریگو لرائز کردیاگیا۔

اس سے قبل زون فور میں صرف فار م ہاؤس بنا نے کی اجازت تھی۔ ماسٹر پلان کی روشنی میں بلڈنگ بائی لاز بنا ئے گئے اور سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے 20مارچ2020کو ان کے گھر کے بلڈنگ پلان کی منظوری کا خط جاری کیا گیا۔عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کا کورڈ ایریا 11371مربع فٹ ہے۔نقشہ کی منظوری کیلئے عمران خان نے 12لاکھ6ہزار روپے کا پے آرڈر تین مارچ2020کو جمع کر ایا۔نقشہ کی منظوری کیلئے سی ڈ ی اے کو خط چار اکتوبر 2018کو لکھا گیا تھا۔ گوشوارے کے مطابق عمران خان کی بنی گالہ میں اسکے علاوہ بھی چھ کنال اورسولہ مرلے اراضی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…