منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

عمران خان نے 2018 میں ایک لاکھ 78 ہزار کے تحائف مفت حاصل کئے ٗ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 25  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کو بطور وزیراعظم 2018ء میں مختلف سربراہان مملکت کی طرف سے مجموعی طور پر 10کروڑ 47لاکھ 10ہزار500روپے مالیت کے تحائف ملے .انہوں نے 10کروڑ 28لاکھ کے تحائف2کروڑ 15لاکھ میں حاصل کئے ، 16لاکھ 92ہزار 5سو کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے ، مفت حاصل کئے جانے والے تحائف میں ڈیکوریشن پیسز ،وال ہینگنگز،

ٹیبل میٹ،مکہ کلاک ٹاور کا ماڈل و دیگر اشیاء شامل ہیں،جن میں سے عمران خان نے 10کروڑ 28لاکھ 40ہزار روپے مالیت کے تحائف صرف 2کروڑ 15لاکھ 64ہزار 6سو روپے دے کر حاصل کئے جبکہ ایک لاکھ 78ہزار روپے کے مالیت کے تحائف مفت حاصل کئے ، 16لاکھ 92ہزار 5سو کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے۔روزنامہ جنگ میں ساجد چوہدری کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری دستاویز میں بتایا گیا کہ عمران خان کو بطور وزیراعظم 2018ء میں مختلف سربراہان مملکت کی طرف سے ملنے والے تحائف میں 29اگست کو ایک ڈیکوریشن پیس جس کی مالیت 20ہزار روپے تھی وہ مفت میں حاصل کیا گیا، 3ستمبر کو 30ہزار روپےمالیتی ایک ٹیبل میٹ مفت میں حاصل کیا ، 3ستمبر کو 30ہزار روپے مالیتی ایک سلک کارپٹ کو توشہ خانہ میں جمع کروایاگیا.6ستمبر کو ایک ڈیکوریشن پیس اور ایک لاکٹ جن کی مالیت بالترتیت 8ہزار اور 20ہزار روپے تھی ، 10ستمبر کو مالیتی 25ہزار روپےمکہ کلاک ٹاور کا ماڈل، 12ستمبر کو ایک ڈیکوریشن پیش مالیت 9ہزار روپے .ایک وال ہینگنگ مالیت 8ہزار روپے، 18ستمبر کو ایک ڈیکوریشن پیس مالیت 9ہزار روپے مفت میں حاصل کیا۔

24ستمبر کو عمران خان نے گھڑی (گراف) ،کف لنکس،پین اورانگوٹھی کے تحائف کی وصولی کےلئے 2کروڑ ایک لاکھ 78ہزار روپے ادا کئے جبکہ حاصل کی گئی صرف ایک گھڑی کی اصل مالیت 8 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی، کف لنکس کی مالیت 56 لاکھ 70ہزار ،پین کی 15 لاکھ اورانگوٹھی کی اصل مالیت 87لاکھ پچاس ہزار روپے تھی.24ستمبر کو ملنے والا اوڈھ ووڈ کا باکس جس کی مالیت 5لاکھ روپے تھی اس کو توشہ خانہ میں جمع کروایا۔

عمران خان نے یکم اکتوبر کو ایک رولکس گھڑی جس کی مالیت 38لاکھ روپے تھی محض 7لاکھ 54ہزار روپے میں حاصل کی جبکہ اسی روز ایک وال ہینگنگ مالیت 18ہزارروپے کی مفت میں حاصل کی.22اکتوبر کو ایک 15لاکھ روپے مالیت کی گھڑی 2لاکھ 94ہزار روپے میں حاصل کی، 30اکتوبر کو پانچ سو روپےمالیت والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے .عمران خان نے 8اکتوبر کو 5لاکھ روپے مالیت کا کارپٹ اور چالیس ہزار روپے مالیت والی گھڑی توشہ خانہ میں جمع کروائے جبکہ اسی تاریخ کو ایک فلاور ویس مفت حاصل کیا، 13نومبر 2018ء کو 17لاکھ 23ہزار روپے مالیت والے پرفیوم ، گھڑیاں ، آئی فون، سوٹ ، والٹ اور بال پن 3لاکھ 38ہزار 6سو روپے میں حاصل کئے ۔عمران خان نے 23نومبر کو ایک ماسک ، ایک ٹی پیک صراحی اور ایک کیلی گرافی جن کی مالیت ایک لاکھ 92ہزار روپے اور 18دسمبر 2018ء کو ایک قہوہ سیٹ جس کی مالیت ایک لاکھ 60ہزار رپے تھی انہیں توشہ خانہ میں جمع کروایا ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…