اسلام آباد(آن لائن) ضمنی انتخاب ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا،جبکہ دیگر تین صوبائی ، 2 قومی اسمبلی کے حلقوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکشین جاری کر دئیے گئے۔افتخار بانگو،محمد فیصل خان نیازی،ملک مظفر خان کی کامیاب قرار دیدیا گیا،علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کا نوٹیفیکشین جاری کر دیا گیا۔ای سی پی ذرائع کے مطابق عمران خان نے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،یہاں واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 پی کے تحت نااہل قراردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے