منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ارشد شریف کی موت پر شوبز برادری بھی سوگوار

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اینکر پرسن، تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی مقامی و بین الاقوامی اعزازات کے حامل سینئر صحافی ارشد شریف کو گزشتہ رات کینیا میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔رات گئے صحافی کی ہلاکت کی خبر آتے ہی اہل خانہ سمیت شوبز انڈسٹری بھی غم میں ڈوب گئی۔

معروف اداکارہ مریم نفیس نے صحافی کی موت پر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں آتا، المناک بھی معمولی لفظ ہے۔انہوں نے صحافی کی خدمات خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان آپ کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ممتاز اداکارہ سجل علی نے بھی غم کا اظہار کرتے ہوئے ارشد شریف کے لیے دعا ء کی۔مقبول گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے ارشد شریف کی موت کو ناقابل یقین اور افسوس ناک قرار دے دیا۔اداکار منیب بٹ نے بھی سینئر صحافی کی اچانک موت پر غیریقینی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ ان کا مداح رہنے کا عزم کیا۔اداکارہ ازیکا ڈینیل نے انسٹاگرام پر ارشد شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…