منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی دستاویزات پر ترکیہ جانے والے افغان شہری آف لوڈ، سنسنی خیز انکشافات

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پر ترکیہ جانے کے خواہشمند افغان شہریوں کے آف لوڈ ہونے پر سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستانی پاسپورٹس اور شناختی کارڈز پر ترکیہ جانیوالے 2 افغان شہریوں کو

کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ کیا گیا، آف لوڈ کیے جانے والے عبدالصمد اور کریم عجب زئی کا تعلق افغانستان سے ہے جو غیر قانونی طریقے سے چمن بارڈر کراس کرکے کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے۔گزفتار ملزمان کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں کہ کیسے اور کس کے ذریعے انہوں پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس حاصل کیے۔ملزم کریم عجب زئی نے 1992 میں غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوایا تھا جس کے بعد وہ اسی پاسپورٹ پر ملازمت کے لیے سعودی عرب چلا گیا تھا جہاں اس کے پاسپورٹ کی کئی بار تجدید ہوئی۔دوسرے ملزم عبدالصمد نے ترکیہ جانے کیلیے ایجنٹ کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ بنوایا اور یہ شناختی کارڈ اس نے رواں سال 24 مارچ کو حاصل کیا، شناختی کارڈ ملنے کے صرف 19 روز کے اندر ہی ملزم نے اسی ایجنٹ کے ذریعے 13 اپریل 2022 کو پاکستانی پاسپورٹ بھی حاصل کرلیا۔اطلاعات کے مطابق بھاری رقم کی ادائیگی پر ایجنٹ نے ملزم کو ترکیہ میں ملازمت کی یقین دہانی کرائی تھی اور اسی یقین دہانی پر دونوں ملزمان وزٹ ویزے پر ترکیہ جا رہے تھے۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں حکام کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا کر دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…