اسلام آباد کی عدالتوں سے عمران خان کو عبوری ضمانت مل گئی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کو دو مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 31اکتوبر تک اور سیشن عدالت نے 12نومبر تک ضمانت منظور کی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی،
عمران خان کے وکیل بابراعوان روسٹرم پر آئیاور عدالت کو کیس کے حوالے سے آگاہ کیا۔عدالت نے بابر اعوان سے مکالمے میں کہا کہ
عمران خان کی حاضری کے لیے آپ مرضی کی تاریخ دے دیں، عمران خان عدالت میں موجود ہیں۔جج نے استفسار کیا کہ آپ کس تاریخ کو پیش ہو سکتے ہیں،
وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 12 نومبر کو عدالت پیش ہو جائیں گے۔سیشن عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت 12نومبر تک منظور کرلی
اور عمران خان کو 10ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔