منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پی ایف یو جےکا ارشد شریف کے قتل کیخلاف 3روزہ سوگ کا اعلان، قاتلوں کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے)نے صحافی ارشد شریف کے قتل کیخلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے قاتلوں کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے اینکر پرسن ارشد شریف کے

قتل کے خلاف 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ارشد شریف کا قتل درد ناک واقعہ ہے۔صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت نے کہا کہ کارکن 3 دن تک کالی پٹیاں باندھ کر تعزیتی اجلاس منعقد کرائیں۔پی ایف یو جے نے حکومت سے قاتلوں کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹس تحقیقات میں کردار ادا کرے۔صدرپی ایف یوجے افضل بٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان دکھ کی کیفیت میں ہے، کینیا کا واقعہ ارشد شریف کا نہیں پاکستان میں صحافت کاقتل ہے۔افضل بٹ نے کہا کہ ارشد شریف کے قاتلوں کی گرفتاری تک صحافی برادری چین سے نہیں بیٹھے گی، تمام صحافتی تنظیمیں واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔صدرپی ایف یوجے نے کہا کہ ارشد شریف اپنے پیشہ سے ذمہ داری کے ساتھ منسلک تھا، وہ انویسٹی گیٹنگ جرنلسٹ تھا، ارشد شریف ہمیشہ حق وسچ کی بات کرتا تھا۔سیکریٹری جنرل پی ایف یوجے راناعظیم کی جانب سے کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل کی صاف و شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، ارشد شریف کے ساتھ کام کیا ، وہ خبر کو سمجھ کر بھیجتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…