پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

صحافی ارشد شریف کے قتل کی اطلاع کس نے پاکستانی حکام کو دی؟

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)کینیا میں پاکستانی ڈپٹی ہیڈ آف مشن جنید وزیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کینیا کے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ نے ارشد شریف کے قتل کی اطلاع دی۔

جنید وزیر کا کہنا ہے کہ ہائی کمشنر پاکستان نے ابتدائی اطلاع وزارت خارجہ بھیج دی ہے لیکن کینیا کی وزارت خارجہ کی آفیشل اطلاع سے پہلےکچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔ڈپٹی ہیڈ آف مشن پاکستان کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کینیا پولیس کا وفد کچھ دیر میں نیروبی پہنچ رہا ہے، کینیا کے پولیس حکام پاکستانی ہائی کمشنر کو معاملے پر بریفنگ دیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ارشد شریف کے واقعے پر پاکستانی سفارتخانے نے کینیا کے صدارتی محل سے بھی رابطہ کیا ہے جس میں واقعے کی مکمل تفصیلات اور تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری  جانب آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ا دکھ ہے۔ آئی ایس پی آرنے اپنے بیان میں کہاکہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کوبْلند کرے۔ آئی ایس پی آر نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…