پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

ارشد شریف کی شہادت حکومت پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے کیس میں مصدقہ حقائق تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وزارت داخلہ بھی کینیاکی سکیورٹی ایجنسیز سے رابطے میں ہے، ارشد شریف کے ساتھ پیش آئے واقعے کے تمام حقائق تک پہنچیں گے ۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ اورپاکستان میں کینیا کے سفیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں ان کی والدہ کو اب تک کی پیشرفت اور حاصل معلومات سے آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات نے ارشدشریف کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں، ان کے ساتھ پیش آئے واقعے کی وجوہات کا پتا چلانے کی کوششیں جاری ہیں، کینیاکی حکومت نے سرکاری طور پر ارشد شریف کی موت سے متعلق اب تک کچھ نہیں بتایا، کینیا کی حکومت کے سرکاری سطح پر آگاہ کرنے کی تفصیلات ارشد شریف کے اہل خانہ اور عوام کو بتائیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی میڈیا پرارشد شریف سے متعلق جاری قیاس آرائیاں افسوسناک ہیں ، مصدقہ حقائق سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر آئی جی پولیس کیدفتر جارہی ہیں، وزارت داخلہ بھی کینیاکی سکیورٹی ایجنسیز سے رابطے میں ہیں، ارشد شریف کے ساتھ پیش آئے واقعے کے تمام حقائق تک پہنچیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…