اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما شہباز گل نے قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کو ایک نئے کپتان کی ضرورت ہے۔شہباز گل نے کہا کہ بابر ایک عظیم بلے باز ہے مگر وہ اٹیکنگ کپتانی نہیں کرسکتے، جس کے باعث پاکستان کو بہت سے میچز میں شکست ہوئی ہے۔