پکنک کیلئے جانیوالے سات افراد مٹی کا تودہ گرنے سے نیچے دب گئے
گوادر (آن لائن )جیونی کے علاقے دران میں پکنک کیلئے جانیوالے سات افراد مٹی کا تودہ گرنے سے اُسکے نیچے دب گئے جس سے ایک بچہ جاں بحق
جبکہ چار افراد کو تودے کے نیچے سے نکالنے کیلئے امدادی ٹیمیں کام کررہی ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جیونی کے علاقے دران میں پکنک پوائنٹ پر آنیوالے پانچ افراد پہاڑی تودے کے نیچے دب گئے جن میں جمیر شاد،سجاع نصیر ،
نجیب مولاداد اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں جبکہ ایک سات سالہ بچے تبریز نصیر کی نعش نکال لی گئی اور متوفی کا بھائی
سجاع نصیرسمیت دیگر 4لوگ تودے کے نیچے دبے ہوئے ہیں اُنکو نکالنے کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈ پاکستان نیوی اور
مقامی پولیس سمیت ریسکیو ٹیمیں کام کررہی ہیں بتایا جاتا ہے کہ سات دوست دوران پکنک پوائنٹ پر پکنک منانے گئے تھے اور مٹی کے پہاڑ کے نیچے بیٹھے تھے کہ اُن پر مٹی کا تودا گر گیا