لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کی اور حوصلہ بڑھانے والے الفاظ کہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بہادری سے مقابلے کے بعد شکست کھا جانا کوئی شرم کی بات نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہی اصل اہمیت رکھتی ہے جو بھار ت کے خلاف میچ میں ہم نے بہت دیکھی، آخر تک گرفت میں رکھنے والا یہ مقابلہ کسی وقت کہیں بھی جاسکتا تھا۔لیگی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ لڑکوں اٹھو، ہمت پکڑو اور اگلی لڑائی کے لیے تیار ہوجائو۔