منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

محکمہ آبپاشی میں اربوں کی کرپشن :پنجاب کے 5 افسران اور ٹھیکیداروں کیخلاف تحقیقات شروع

datetime 1  ستمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) نیب پنجاب نے اربوں روپے کی کرپشن پرچیف انجینئر سرگودھا زون سمیت محکمہ آبپاشی کے5افسران اور ٹھیکیداروں کیخلاف انکوائری شروع کردی،ان افسران پر بھکر فلڈ بند اور اسمال ڈیمز کی تعمیر ومرمت میں ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے وسیع پیمانے پرسرکاری فنڈزخوردبردکرنے کاالزام ہے۔نیب کے فنانشل کرائم ونگ نے محمدسلیم ملک چیف انجینئر سرگودھا زون محکمہٓبپاشی پنجاب، زاہد منصور چیف انجینئر محکمہ آبپاشی، ہارون خان پروجیکٹ ڈائریکٹر سمال ڈیمز، حافظ محمدنعیم سپرنٹنڈنٹ انجینئرکینال سرکل میانوالی، محم رفیق سوبھی ایکسیئن کینال ڈویڑن بھکر، ٹھیکیداروں رانا کنٹریکٹرز اور اسپارکو اینڈ کمپنی کیخلاف کرپشن کی انکوائری شروع کی ہے۔نیب پنجاب کی طرف سے چیف سیکریٹری پنجاب خضر حیات گوندل اورسیکریٹری آبپاشی کوخط لکھاگیا ہے۔ جس میں کہاگیا ہے کہ مذکورہ افسران کا مکمل سروس ریکارڈ، ان کیخلاف پہلے سے کوئی انکوائری،چاہان ڈیم پروجیکٹ راولپنڈی،حاجی شاہ ڈیم، بھکر فلڈ بند برجی 65 تا71 ، برجی 4 تا 7کے ٹھیکے کی انتظامی منظوری، ٹینڈر،تخمینہ لاگت، ادائیگیوں ، پرفارمنس،کام کی تکمیل اورسائٹ کی موجودہ پوزیشن کاریکارڈفراہم کیاجائے۔ ہارون خان کی بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر تقرری کے دوران پنجاب اسمال ڈیمز آرگنائزیشن کے تحت مکمل کیے گئے دیگراسمال ڈیمز،ملک محمد سلیم کی چیف انجینئر سرگودھا تقرری کے دوران 2013 اور 2014 میں ادا کی جانے والی ادائیگیوں اورفلڈسیزن کے دوران استعمال کیے گئے فنڈزکاریکارڈ فراہم کیاجائے۔ 2012تا 2014 کے دوران بھکرفلڈبندکی تعمیرومرمت پرکتنے فنڈز خرچ ہوئے،کتنی ادائیگی کی گئی،ٹھیکہ کی دستاویزات، آر ڈی 4000 تا 71750 پرکیے گئے کام کی ادائیگی کیلیے مئی اورجون 2014 میں اداکیے گئے بلز کی رسیدیں ، آرڈی193 ،373، سیلاب کے دوران تباہ ہونے والے دیگر پورشن اوراس کی مرمت کیلیے مختص فنڈزاورٹھیکیداروں کوکی جانیوالی ادائیگیوں کی مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔حکومت پنجاب کاتخمینہ ہے کہ بھکرفلڈبندکی تعمیر پر2ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں لیکن تعمیراتی کام ابھی تک نامکمل ہے نیب نے محکمہ آبپاشی کے افسران ملک محمدسلیم،زاہدمنصور،ہارون خان، حافظ محمد نعیم، محمد رفیق کوطلب کرلیا ہے۔نیب حکام کاکہناہے کہ محکمہ آبپاشی میں اسمال ڈیمز کی تعمیر اور بھکر فلڈبندکی تعمیرو مرمت میں کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹررانا محمد علی کوانکوائری افسر مقررکیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…