لاہور(نیوزڈیسک) سابق صدر آصٖف زرداری کے سخت بیان کے بعد حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی۔ حکومت نے آصٖف زرداری کو منانے کیلئے بیک چینل ڈپلومیسی شروع کر دی اور پہلی کوشش کے طور پروفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔یہ انکشاف ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں کیاگیا۔ دس ارب روپے سے زائد کے ٹڈاپ اسکینڈل میں یوسف گیلانی اور امین فہیم کی کرپشن کو بے نقاب کیا تھا۔ آصف زرداری کے بیان کے حوالے سے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف سمجھوتے کر کے مکر جاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی پر دہشتگردی کا الزام لگانے والوں کے اپنے تانے بانے پتہ نہیں کہاں کہاں ملتے ہیں۔