بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری کیلئے سپیکر کی منظوری لازمی، ترامیم منظور

datetime 20  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پارلیمان کے ایوانِ زیریں میں کسی رکن کی گرفتاری کے لیے قواعد و ضوابط میں ترامیم منظور کرلی گئیں۔اجلاس میں کسی رکن اسمبلی کی گرفتاری کی اجازت اسپیکر سے لینے کے لیے قواعد میں ترمیم کی تحریک مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسبملی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی۔مجوزہ ترامیم میں کہا گیا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کی گرفتاری سے قبل اسمبلی کے

اسپیکر سے اجازت لینا اور گرفتاری کے بعد تحویل میں رکھنے کے مقام سے بھی آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔ ساتھ ہی کسی رکن اسمبلی قومی اسمبلی کے احاطے سے گرفتار کرنے پر پابندی ہوگی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تجویز پیش کی کہ ارکان کے پروڈکشن آرڈر لازمی جاری کرنے کو بھی ترمیم کا حصہ بنایا جائے۔بعدازاں قومی اسمبلی نے اکثریت رائے سے رکن اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق قواعد میں ترامیم کی تحریک منظور کرلی۔تحریک میں پیش کی گئی رکن اسمبلی کی گرفتاری کی اجازت اسپیکر سے لینے اور اسمبلی احاطے سے گرفتاری نہ کرنے کے ساتھ ساتھ ارکان کے پروڈکشن آرڈر لازمی جاری کرنے کی ترمیم بھی منظور کی گئی۔ خواجہ آصف کی زبانی درخواست پر مجوزہ ترامیم میں یہ اضافہ بھی کیا گیا کہ گرفتار رکن قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرجاری ہونے پر پارلیمنٹ لاجز میں قائم اس کے گھر کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔ حکومت کی طرف سے کی گئی ترمیم میں لکھا گیا کہ ’جب کسی رکن کو کسی فوجداری الزام پر یا جرم پر گرفتار کرنا پڑے یا کسی انتظامی حکم کے تحت حراست میں لینا پڑے تو سپرد کنندہ جج، مجسٹریٹ یا انتظامی حاکم مجاز گرفتاری کی وجوہات کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری طور پر اسپیکر کی منظوری حاصل کرے گا۔ترمیم میں مزید لکھا گیا ہے کہ ایسی گرفتاری یا حراست کے بعد یا کسی رکن کو قانون کی عدالت کی جانب سے قید کی سزا سنادی جائے تو سپرد کنندہ جج، مجسٹریٹ رکن کے مقام حراست کا قید سے مطلع کرے گا۔ترمیم میں مزید لکھا گیا ہے کہ کسی بھی رکن کو اسمبلی کے احاطے سے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…