بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

گزشتہ دو سالوں میں عدم ادائیگیوں پر 9شوگر ملوں کو سیل کیا گیا

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی کے ایوان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں قائم 43میں سے21شوگرملوں کی طرف کسانوں کی ادائیگیاں باقی ہیں جنہیں شوکاز نوٹسزجاری کئے گئے ہیں،گزشتہ دو سالوں میںعدم ادائیگیوں پر 9شوگر ملوں کو سیل کیا گیااور ڈی سی اوز کو ہدایات دی گئی کہ ان کی نیلامی کریں اور سب سے پہلے کسانوں کو ادائیگی کی جائے ،اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکمے کی طرف سے غلط جواب آنے پر قائمقام سپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے غلط جواب کی انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر کے 15روز میں رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،صوبائی وزیر اوقاف کی طرف سے محکمے کو فنڈز نہ ملنے کے شکوے پر قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے عطاءمانیکا کو اپوزیشن کا صوبائی وزیر بننے کی پیش کر دی ۔گزشتہ روز وقفہ سوالات کے دوران محکمہ اوقات سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے گئے ۔حکومتی رکن اسمبلی اشرف انصاری کے سوال پر صوبائی وزیر عطا ءمانیکا نے کہا کہ محکمہ اوقاف دینی تعلیمات کے لئے الگ سے دکان نہیں کھول سکتا،دینی مدارس یہ کام کررہے ہیں۔ کسی بھی دربار پر سکیورٹی کے لئے محکمہ اپنے لوگوں کو مستقل بھرتی نہیں کرتا ، ٹھیکے پر کام سستا رہتا ہے اور کسی کو دیگر اخراجات اور پنشن نہیں دینی پڑتی۔بہت ساری معاملات ایسے ہیں جن میں میں اور یہ اسمبلی بے بس ہیںاور ایسے ہی بے بس ہیں جیسے ساتھ والی اسمبلی کی تعمیر مکمل نہیں ہو رہی۔جس پر سپیکر نے کہا کہ ایسا نہیں ہے یہ اسمبلی بہت جلد مکمل ہو گی۔وزیر اوقاف عطا ءمانیکا نے ایک موقع پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں کوئی فنڈ نہیں دیتی ہم نے متعدد بار کہا کہ ہمیں اپنے اخراجات کےلئے فنڈز جاری کئے جائیں لیکن کوئی نہیں سنتاجس پر قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا کہ اگر آپ کی کوئی نہیں سنتا تو پھر آپ بھی ہمارے جیسے ہیں ہیں ، آپ اپوزیشن کے وزیر بن جائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے ساتھ سب سے بڑا ظلم سول جج کررہے ہیں جو ہماری زمینوں پر حکم امتناعی جاری کردیتے ہیں جبکہ رولز کے مطابق وہ اوقاف کی زمینوں پر حکم امتناعی جاری نہیں کرسکتے۔ اجلاس کے دوران حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ہم بھارتی مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔بھارت نے کشمیر اور پاکستانی سرحدوں پر جس جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس نے اپنے مظالم کے ذریعے سے خون کی ندیاں بہائی ہوئی ہیں۔بھارت کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے حکومت اس مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے۔اجلاس میں (ق) لیگ کے رکن اسمبلی سردار وقاص حسن موکل نے کہا کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل کوان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے یہ ایک استاد کی توہین ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی اس کا ازالہ کیا جائے۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سبطین خان کی توجہ دلاو ¿ نٹس کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ خان نے کہا کہ سابق رکن اسمبلی رانا شمشاد پر گولی چلانے والے تین ملزمان کو گرفتا کر لیا گیا ہے منصوبہ ساز جو کہ ان کے سیاسی حریف تھے وہ دبئی بھاگ چکے ہیں انکے بھی ریڈ وارنٹ جاری کئے جا رہے ہیں انہیں بھی جلد گرفتا کر لیا جائے اور منصوبہ ساز قتل کی واردات سے چار روز قبل ہی ملک سے باہر چلے گئے تھے۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میاں اسلم اقبال نے کہا کہ گزشتہ روز بھی اسمبلی سیکرٹریٹ کو کہا گیا تھا کہ اسمبلی کی تمام دستاویزات اردو میں جاری کی جائیں اور قانون سازی بھی اردو میں ہی کی جائے اور اس پر ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی آچکا ہے ، اس کیوں غور نہیں کیا جاتا؟۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران گنے کے کاشتکاروںکو ادائیگیاں کرنے والی شوگر مل مالکان کے بارے میں تفصیلات سے بھی ایوان کو آگاہ کیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے خوارک چوہدری اسد اللہ خان نے ایوان کو بتایا کہ پنجاب کی43شوگر ملوں میں سے22نے مکمل طو رپر ادائیگیاں کر دی ہیںجبکہ 21ملوں کی طرف ابھی تک ادائیگیاں باقی ہیں ۔سال2013-14ءمیں 143.74ارب روپے کا گنا خریدکیا گیا جبکہ 143.58ارب کی ادائیگیاں کر د ی گئیںاس میں 159ملین کے بقایات ہیں۔سال2014-15ءمیں133.94 ارب روپے کا گنا خریدا گیا جبکہ 129.54ارب روپے کی ادائیگیاں ہو گئی ہیں۔جن شوگر ملوں نے کسانوں کو ادائیگیاں نہیں کیں ان21ملوں کو شو کازنوٹسز جاری کئے گئے ۔2013-14ءچار شوگر ملز کو سیل کیا گیا تھا جبکہ 2014-15میںعدم ادائیگیوں پر پانچ شوگر ملوں کو سیل کیا گیااس ضمن میں ڈی سی اوز کو ہدایات دی گئی ہیں ان کی نیلامی کریں اور سب سے پہلے کسانوں کو ادائیگی کی جائے ۔سب سے زیادہ ادائیگیاں برادر شوگر مل نے87کروڑ87لاکھ87ہزار کی کرنی ہیں اوراس کی نیلامی کے آرڈر ہو چکے ہیں ۔نیلامی کے بعد لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت سب سے پہلے کسانوں کوادائیگیاں کی جائیں گی۔ حکومتی رکن ملک محمد احمد خان نے کہا کہ یہ شوگر مل تو ری لوکیٹ ہو چکی ہے اور زمین بینک نے لے لی ہے ۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اس شوگر مل کا کیس نیب کو بھجوایا جائے۔ حکومتی رکن اسمبلی شیخ علاو ¿الدین اور مسلم لیگ (ق) کے سردار وقاص حسن موکل نے کہا کہ مل مالکان کی طرف ادائیگیاں کروڑوں میں کی گئیں جبکہ انکے ذریعے اربوں روپے واجب الادا ہیں اور یہ4ارب سے زائد رقم ہے اور جس برادر شوگر مل کو یہ نیلام کرنے جارہے ہیں اس کے اندر سے تمام قیمتی مشینری مالکان لے جا چکے ہیں وہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے۔محکمہ کے افسران مل مالکان سے ملے ہوئے ہیں یہ اصل حقائق نہیں بتاتے اس پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ۔جس پر سپیکر نے کہا کہ کمیٹی نہیں بن سکتی ۔سیکرٹری خوارک ،کین کمشنر اور دیگر لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔رکن اسمبلی رانا منور غوث نے کہا کہ چشتیا ںشوگر بھی کسانوں کو ادائیگیاں نہیں کررہی ۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب حکومت کے گوشوارہ برائے مالی سال2008-09 ءسمیت 4محکموں کی آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کی گئیں۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے یہ رپورٹس ایوان میں پیش کیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…